A+ R A-
19 ستمبر 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

جمعرات, 15 مئی 2014 08:49

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کےامیدوار قیصر جمال کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی Featured

Written by 
Rate this item
(1 Vote)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 47 فاٹا میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سرمد جلال عثمانی جلالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے عام انتخابات میں ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ عدالت نے نے فریقیین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ این اے 47 قبائلی علاقاجات آزاد امیدوار عبد الرحٰن نے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج سید یحیی گیلانی نے 5 مئی کو پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔

Read 2381 times Last modified on اتوار, 18 مئی 2014 15:42
Login to post comments

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement