A+ R A-
27 مئی 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

شوبز

شوبز (3)

کراچی: سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن ڈرامہ پروڈکشن نے  معیاری اور اچھے ڈرامے پیش کرکے جو مثال قائم کی ہے اس کی وجہ سے آج پاکستانی ڈرامہ ناظرین میں بے حد مقبول ہے

.

ان کا کہنا تھا کہ  تمام نجی چینلز سے پیش کیے جانے والے معیار ڈرامے معیار کے اعتبار سے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں مقابلہ کی اسی فضا نے ڈرامے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جہاں تک پاکستان میں بننے والی فلموں کا تعلق ہے، خوشی کی بات ہے ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری پر طاری جمود کا خاتمہ ہوگیا ہے اور نوجوان نسل  نے آگے بڑھ کر باگ ڈور سنبھال  لی ہے جو خوش آئند ہے۔ ضرورت بھی اس بات کی ہے کہ نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جدید ٹکنالوجی اہمیت اختیار کرگئی ہے،فلم بنانے کے لیے یہ وقت آئیڈیل ہے فلموں میں ہونے والی سرمایہ سے فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے،انھوں نے کہا میں نے دو فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی ہے  لیکن اس میں وقت درکار ہے میری کوشش ہوگی کہ فلم کی کہانی عمدہ اور بہترین ہو، روایتی کہانیوں کو دور اب ختم ہوچکا ہے دور جدید کے تقاضوں کو کو مد نظر رکھ کر کام کرنا ہوگا

ممبئی:  بالی ووڈ ’’بادشاہ‘‘ شاہ رخ خان کو آج 8ویں سالانہ وجے ایوارڈز میں انٹرٹینر آف انڈین سینما ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 

اس ایوارڈ کی آرگنائزیشن کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ ہم نے ایک نئے ایوارڈ ’’انٹرٹینر آف انڈین سینما ‘‘ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اور اس سال کا یہ ایوارڈ شاہ رخ خان کو دیا جائے گا۔ یہ دوسری مرتبہ ہوگا کہ شاہ رخ خان ہمارے ایوارڈ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، گزشتہ سال اسی موقع پر انھیں شیوالیر سیواجی گنیشن ایوارڈ دیا گیا تھا۔

 

گزشتہ سال ایوارڈ تقریب میں کنگ خان کی شمولیت نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی حالانکہ وہ اس تقریب میں کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔ یہ تقریب جو تامل سینما میں بیسٹ آنرز کے لیے ہوگی جس میں تامل فلموں کے ٹاپ اسٹار جیسا کہ شروتی حسن‘ ہنسیکا موتوانی‘ وانی کپور اور لکشمی رائے کی پرفارمنس دیکھی جائے گی۔ اس مرتبہ مشہور تامل فلم میکر ایس شنکر کو شیوالیر سیواجی گنیشن ایوارڈ دیا جائے گا۔

ممبئی۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ خود کو ایک مکمل انٹرٹینر سمجھتی ہوں اور اداکاری کیساتھ ساتھ گلوکاری بھی جاری رکھوں گی.

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور ہر فلم میں اپنا کردار ڈیمانڈ کے مطابق نبھاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا انسان جو حدود کی قید سے آزاد دنیا کے کسی بھی گوشے میں جاکر لوگوں کو ہنساتا ہوں،انہیں اپنا غم بھلاکر ناچنے گانے پر مجبور کرسکتا ہے۔

 

 

 

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement